اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرگوسن میں سیاہ فام نوجوان مایکل براون کے قتل کے دو ہفتے بعد بھی اس شہر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے نواگست کو فرگوسن میں ایک امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فرگوسن کے ساتھ ہی اب واشنگٹن اور لاس اینجلس شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے عوام نے بڑے پیمانے پرمظاہرہ کیا اور قانون میں اصلاح اور پولیس نظام میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔
جبکہ لاس اینجلس میں پولیس تشدد کے خلاف ہونے والا مظاہرہ لیمرٹ پارک میں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست میسوری کے فرگوسن شر میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہور ہے ہيں جن میں نسلی امتیاز کےخاتمے اور سیاہ فام نوجوان کی موت کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس افسر کےخلاف قانونی کاروائی کرنے کامطالبہ کیا جارہا ہے۔
.......
/169