اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز اور سی بی ایس نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ہر دس سیاہ فام امریکیوں میں سے چھ سیاہ فام امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ سیاہ فام امریکی شہری مائکل براؤن پر فائرنگ اور قتل کی، منصفانہ طور پر تحقیقات انجام پائیں گی۔ ان سیاہ فام امریکیوں کا کہنا ہے کہ سیاہ فام امریکیوں کے اس طرح کے قتل کی، کوئی توجیہ پیش نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ اٹھارہ سالہ سیاہ فام امریکی شہری مائکل براؤن کو اس ملک کی سفید فام پولیس نے نو اگست کو شہر فرگیوسن میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد امریکہ بھر میں نسلی امتیاز کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔
.......
/169