اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگيڈ کی فوجی صلاحیتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ القسام بریگيڈ نے بدھ کی رات مقبوضہ فلسطین کی فضا کو فوجی بند علاقہ ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس نے مختلف ایر لائنز سے کہا کہ وہ جمعرات کی صبح سے بن گورین ایئرپورٹ کیلئے اپنی تمام پروازیں بند کر دیں۔ یہ دھمکی، غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے ردعمل میں دی گئی ہے۔ اس اعلان کے بعد مختلف ملکوں منجملہ ہالینڈ، اسلواکیہ اور قبرص کی ایئرلائنوں نے تل ابیب کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے مختلف شہروں منجملہ سدیروت، اسدود، اشکول، قدس، المجدل بندرگاہ، حیفا، تل ابیب اور بنگورین ایئرپورٹ پر ایک سو اسّی سے زائد راکٹ فائر کئے ہیں۔
.......
/169