اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل حمیدگل... امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت اور قانون کے خلاف ہر قسم کے اقدام کی مخالفت پر مبنی بیان پر ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سنہ انیس سو ننانوے میں بھی میاں نواز شریف کی حکومت کے خلاف فوجی کودتا سے دو ہفتے قبل کہا تھاکہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے اور ہر اس غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو ایک عوامی حکومت کے خلاف ہو لیکن اس بیان کے دو ہفتے بعد ہی جنرل مشرف نے فوجی کودتا کے ذریعے میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور امریکہ نے جنرل مشرف کی حمایت کا اعلان کردیا۔ حمید گل نے مزید کہا کہ امریکہ کو کسی سے کوئي غرض نہیں اسے تو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں اور وہ انہی کے درپے رہتا ہے۔
.......
/169