20 اگست 2014 - 11:08
اقوام متحدہ، عراق میں لاکھوں افراد بے گھر

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں جاری حالیہ داخلی بدامنی اور جنگ میں لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں جاری حالیہ داخلی بدامنی اور جنگ میں لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ پناہ گزينوں کے امور ميں اقوام متحدہ کے ادارے نے بتايا ہے کہ عراق میں بے گھر ہونے ہونے والوں کی تعداد چھ لاکھ سے زیادہ ہے اور ان ميں سے چوبيس ہزار افراد ايسے ہيں جو صوبہ دہوک کے ايک گاؤں ميں زندگي بسرکررہے ہيں - يہ لوگ اسکولوں اور نامکمل گھروں اور عمارتوں ميں پناہ لئے ہوئے ہيں۔ ان لوگوں ميں بچوں کي بڑي تعداد شامل ہے۔ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کے کيمپ کے باہر يہ بچے اور ان مقامات پر پناہ لئے ہوئے بوڑھے اور خواتين اشيائے خوراک اور کھانےپينے کاسامان لينے کے لئے وہاں لائن لگاتي ہيں. يہ ايسي حالت ميں ہے کہ يہ پناہ گزين بچے اور خواتين ايک کلوميٹر سے زيادہ کا راستہ پيدل طے کرکے اپنے گھروالوں کے لئےکھانا اور اشيائے خوراک لينے جاتي ہيں. دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کے نتيجے ميں ايزدي فرقے کے دسيوں ہزار افراد سنجار شہر سے فرار کرکے محفوظ مقامات پر پناہ لينے پر مجبور ہوئے ہيں.

.......

/169