19 اگست 2014 - 16:52
عالمی لاقانونیت کے خاتمے کےلئے ، اسرائیل کو سزا دیا جانا ضروری

مصر کے شیخ الازھر نے کہا ہےکہ غزہ میں صہیونی حکومت نے جن جرائم کا ارتکاب کیا ہے، ان کی بناپر اس حکومت کو حتمی طور پر سزا دی جانی چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اخبار الخلیج نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ مصر کے شیخ الازہر احمد الطیب نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم کی اس کو سزا حتمی طور پر ملنی چاہیے تاکہ تسلط پسندی کی ثقافت کا خاتمہ ہوسکے اور عالمی سطح پر لاقانونیت کی بیخ کنی کی جاسکے۔ الطیب نے تاکید کی کہ الازہر تمام فلسطینیوں اور تمام عربوں اور مسلمانوں کا گھر ہے۔ شیخ الازہر نے غزہ میں رونما ہونے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جو کچھ کیا ہے وہ وحشیانہ جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور اسرائیل کو اس کے کیئے کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔ الطیب نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کے لئے الازہر کی حمایت جاری رہے گی۔

.......

/169