18 اگست 2014 - 14:25
 امریکہ نے، ایران کے خلاف پابندیوں کے لئے راہ ہموار کی ہے

ایران کے نا‏ئب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سلامتی کونسل کا سہارا لیکر اور اس ادارے کی جانب سے منظور ہونے والی قراردادوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ایران کے خلاف یکطرفہ اور چند جانبہ پابندیوں کے لئے راہ ہموار کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نا‏ئب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سلامتی کونسل کا سہارا لیکر اور اس ادارے کی جانب سے منظور ہونے والی قراردادوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ایران کے خلاف یکطرفہ اور چند جانبہ پابندیوں کے لئے راہ ہموار کی ہے۔  ایران کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری مذاکراتی ٹیم کے اعلی رکن مجید تخت روانچی نے آج تہران میں ایک سیمینار میں کہا کہ ایران کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ، اسلامی انقلاب کے بعد، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تیار کیا گیا اور امریکہ، علاقائی و عالمی سطح پر ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے، علاقے اور بین الاقوامی لحاظ سے ہر قسم کے حربے استعمال کرتا رہا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے گذشتہ برسوں دوران ایران کے جوہری کیس کو عالمی سطح پر سیکیورٹی کا حامل بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ اور علاقائی سطح میں قرارداد نمبر 598 کے دائرے میں، ایران کے علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔

.......

169