18 اگست 2014 - 14:15
سید عمار حکیم کی ایرانی سفیر سے ملاقات

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ اور بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے عراق میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ کے دفتر سے جاری کئے جانے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ سید عمّار حکیم نے بغداد میں ایران کے سفیر حسن دانائی فر سے عراق کے سیاسی حالات اور حیدر العبادی کی جانب سے آئندہ حکومت کی  تشکیل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ اس بیان کے مطابق سید عمّار حکیم اور حسن دانائی فر نے اس ملاقات میں امید ظاہر کی حیدر العبادی کی وزارت عظمی میں عراق کی نئی کابینہ جلد ہی تشکیل پائے گی۔ اس ملاقات میں مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے ملک کے موجودہ سیکیورٹی بحران سے باہر نکلنے کے لئے، تمام سیاسی گروہوں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر تاکید کی۔

.......

/169