اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کی فوج کے ترجمان الیکسی دیمیتر اشکیوسکی نے کہا ہے کہ مخالفین نے فائرنگ کر کے حکومت کے ایک جیٹ طیارے میگ 29 کو مار گرایا ہے۔ کیف سے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق الیکسی دیمیتر اشکیوسکی نے اتوار کے دن کہا کہ مخالفین نے لوہانسک (Luhansk) کے علاقے میں ایک لڑاکا طیارے پر فائرنگ کر کے اسے مار گرایا ہے ۔ اس طیارے کا پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگيا ہے۔ واضح رہے کہ جزیرۂ کریمہ کے روس کے ساتھ ملحق ہونے اور مشرقی یوکرائن میں تشدد میں شدت پیدا ہونے کے بعد روس اور یوکرائن کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں۔ کیف کی حکومت مشرقی یوکرائن میں کشیدگي کو ہوا دینے کا الزام ماسکو پر عائد کرتی ہے لیکن روس بارہا اس الزام کو مسترد کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے بدھ تیرہ اگست کو کہا کہ مشرقی یوکرائن میں چار مہینوں کی جھڑپوں میں اب تک دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور دو لاکھ پچاسی ہزار بے گھر ہوچکے ہیں۔
.......
/169