17 اگست 2014 - 08:59
شام میں داعش دہشتگرد گروہ کی جاری دہشتگردی

شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے حملوں میں صرف مشرقی علاقے میں ایک قبیلے کے سات سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق دیرالزور کے مضافات میں جاں بحق ہونے والے ان افراد میں سو ایسے افراد شامل ہیں جو داعش دہشتگرد گروہ کے حملوں کے مقابلے میں اپنے قبیلے کے افراد کی حفاظت کررہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ دوسری جانب شمال مشرقی شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے افراد اور عوامی رضاکار فورسیز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

.......

/169