16 اگست 2014 - 11:40
محمد مرسی کے سو حامی مظاہرین گرفتار

مصر میں اخوان المسلمین اور محمدمرسی کے سو حامیوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے دن مصر کے مختلف شہروں میں سابق صدر محمد مرسی کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ پر منتج ہو‏ئے جس کے دوران سومظاہرین کوگرفتار کرلیاگیا۔
مصری وزارت داخلہ کے بیان کے مظابق شہرالحوامدیہ میں مظاہرے کے دوران پولیس سے جھڑپ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مصری ذرائع نےدومظاہرین کے مرنے کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں پر حملے کو ایک سال پورے ہونے کی مناسبت سے جمعہ کے دن اس ملک کے مختلف شہروں میں حکومت کےخلاف مظاہرے کئے گئے۔
قابل ذکرہے کہ اس سلسلے میں جمعرات کو بھی مصر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جس میں کم سےکم ایک سیکورٹی اہلکار سمیت سات مصری مظاہرین ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے تھے۔

.......

/169