اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے اسرائیل کی حکومت کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کو فلسطینیوں کے مطالبات قبول کیئے جانے سے مشروط کردیا ہے۔ تحریک جہاد اسلامی کے رکن خالد البطش نے لبنان کے المیادین ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں مزاحمت کا اصلی مقصد و ہدف فلسطینی سرزمینوں کی آزادی ہے اور مزاحمت اس سمجھوتے پر دستخط کرے گي کہ جس میں ملت فلسطین کے مطالبات کو مدنظر رکھا گیا ہو۔ خالد البطش نے کہا کہ اسرائیل نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں اپنے مطالبات کا آغاز مزاحمت کو ہتھیاروں سے پاک کرنے سے کیا ہے، لیکن فلسطین کے وفد نے صہیونی حکومت کی اس شرط کو مسترد کردیا ہے۔ تحریک جہاد اسلامی کے اعلی رکن نے کہا کہ مزاحمت کسی بھی قیمت پر ملت فلسطین کے مطالبات کو پس پشت نہیں ڈالے گی۔
.......
/169