اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سینئر رکن اسماعیل رضوان نے جمعرات کو الميادين ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایران، لبنان اور دنیا کے ان تمام آزاد پسندوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ مزاحمت اچھی پوزیشن میں ہے اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی سمیت اپنے تمام مطالبات کو پورے کرانے کی توانائی رکھتی ہے۔
اسماعیل رضوان نے قاہرہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ صیہونی حکومت کے جواب سے ملت فلسطین کی سب سے چھوٹی خواہش بھی پوری نہیں ہوگی اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ قاہرہ میں خاص پیشرفت ہوئی ہے۔
اسماعیل رضوان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت مذاکرات کے ذریعہ اس نتیجہ تک پہنچنا چاہتی ہے جس تک وہ رویے میں نہیں پہنچ سکی تھی، کہا کہ اسرائیل فلسطینی دھڑوں کی موافقت سے غزہ کی ناکہ بندی جاری رکھنا چاہتا ہے جو ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کے سامنے تمام آپشن موجود ہیں اور مزاحمت اور فوجی شاخ کے درمیان مکمل طور پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے 8 جولائی سے شروع ہوئے وحشیانہ حملوں میں 1950 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 10100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169