اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق فوج کے اسپیشل یونٹ نے کرکوک میں تکفیری سرغنوں عبدالرزاق العیناوی اور عیسی عبدالشریف کر گرفتار کر لیا ہے۔ ادھر عراقی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی صوبے صلاح الدین کے آمرلی علاقے میں فوج کے حملوں میں ایک سو تیس دہتشگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں تکفیری دہشتگردوں کی اکتیس گاڑیاں بھی تباہ ہوگئي ہیں۔
ادھر فوج نے تکریت میں بارہ اور بعقوبہ میں چودہ تکفیری عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراقی فوج کے ایک اعلی کمانڈر علی فاضل عمران نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ میں فوج نے العظیم علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔فوج کی کارروائي میں ستر سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
.......
/169