اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی پولیس کے آپریشن میں درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے پریس دفتر نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف یہ کارروائی افغانستان کے صوبوں ننگرہار، پروان، تخار، بدخشان، سرپل، قندھار، ہلمند، نورستان، قندوز، کاپیسا اور پکتیکا میں افغان نیشنل فوج کے تعاون کے ساتھ انجام دی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں 80 طالبان ہلاک اور 69 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف ہونے والی اس کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲