اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطيني شہريوں نے بدھ کو خان يونس ميں ايک بڑے مظاہرے ميں شرکت کرکےکہا کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہيں ہوجاتا اس وقت تک صيہوني حکومت کے خلاف جدو جہد جاري رہے گي- فلسطيني مظاہرين نے زور دے کر کہا کہ وہ قاہرہ ميں مذاکرات کرنےوالي فلسطيني ٹيم کي بھرپور حمايت کرتے ہيں.
فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کے رہنما يحيي موسي نے جو اس مظاہرے ميں شريک تھے کہا کہ اسرائيل کے مقابلے ميں فلسطيني عوام اور گروہوں کي استقامت و پامردي کي بدولت صيہوني حکومت کے خلاف غزہ کي کاميابي يقيني ہے.
اس درميان فلسطيني حکام نے بدھ کو اعلان کيا ہے کہ مصر نے غزہ پر اسرائيل کے حملوں کو بندکرانے کے مقصد سے جنگ بندي کے لئے کچھ نئي تجاويزپيش کي ہيں.
مصري حکومت کي طرف سے يہ تجاويز اس وقت پيش کي گئي ہيں جب مصر کي ثالثي سے دونوں ہي فريقوں کي مذاکراتي ٹيميں مذاکرات کے دوسرے دن بات چيت کے لئے مذاکرات کي ميز پر پہنچي تھيں.
.......
/169