13 اگست 2014 - 14:47
روس کے یوکرین پر حملے کی تیاریاں، امریکہ کا دعویٰ

امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ روس، یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار ہیل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن کو یہ تشویش ہے کہ ماسکو، محافظ امن فوج کے دائرے میں یوکرین میں اپنے فوجیوں کو استعمال کرسکتا  ہے۔ اس امریکی عہداردار نے روس کی طرف سے تین سو ٹرکوں پر مشتمل مشرقی یوکرین کے لئے مختلف اشیاء پر مبنی امدادی  کھیپ روانہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے روس کی جانب سے ارسال کی جانے والی اس امدادی کھیپ کو قبول کرنے سے اجتناب کیا ہے اور واشنگٹن کو محافظ امن فوج کے دائرے میں روس کی فوج کے یوکرین بھیجے جانے پر تشویش لاحق ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے نائب وزیر خارجہ ڈانیلو لوبکیوسکی نے کہاہے کہ کی ایف کو روس کی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ پنٹاگون کے ترجمان نے گذشتہ روز کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے باشندوں کی مدد کے لئے روس کا اقدام غیر قانونی ہے۔  ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ماری ہارف نے بھی روس کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو یہ حق نہیں کہ یکطرفہ طور پر کی ایف کی رضامندی کے بغیر امداد بھیجے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲