13 اگست 2014 - 14:25
ہندوستان فرانس سے لڑاکا طیارے خریدے گا

ہندوستان کی حکومت فرانس سے لڑاکا طیارے لینے کے لئے مذاکرات کررہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں کہا ہےکہ فرانس سے جنگي طیارے خریدنے کا ابتدائي معاہدہ دوہزار بارہ میں طے ہوا تھا۔ فرانس نے اس معاہدے کے تحت فرانس کی جانب سے ہندوستان کو ایک سو چھبیس رافائیل جنگي طیارے ملنے چاہیے تھے لیکن بعض فوجی مسائل کی وجہ سے اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔ ہندوستان کی نئي حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے فوج کو ماڈرن ساز وسامان سے لیس کرنے کی طرف توجہ کی ہے۔ فرانس نے ہندوستان کو دوہزار پندرہ میں اٹھارہ رافائل طیارے دینے کی بات کی ہے اور باقی ایک سو آٹھ طیارے تدریجا دئے جائيں گے۔

.......

/169