13 اگست 2014 - 14:16
صہیونی فضائیہ کے سربراہ برطرف

تمام تر جدید ترین فوجی ساز سامان کے باوجود غزہ میں صہیونی حکومت کی ذلت آمیز شکست کے ساتھ ہی، صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے فضائیہ کے سربراہ کو برطرف کردیا ہے۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ میں شکست کے بعد صہیونی حکومت کے وزیر جنگ موشہ یعلون نے فضائيہ کے سربراہ حاجی تبلونسکی کو برطرف اور اس کی جگہ عمیکام نورکین کو فضائیہ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ صہیونی حلقوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کی فضائیہ کے سربراہ کی برطرفی غزہ جنگ میں اس حکومت کی ذلت آمیز شکست کا نتیجہ ہے۔ اس درمیان صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ کے رکن ایتان گابل نے مطالبہ کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو، غزہ کے خلاف غلط اور ناکام منصوبہ بندی کی بناپر اپنے عہدے سے استعفی دےدیں۔

........

/169