اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے اس رہنما نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتکو میں کہا ہے کہ ہم نے مزاکرات کے لئے وفد بھیجا ہے لیکن گیارہ روز گزرنے کے باوجود ابھی تک بحران کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا ان کا کہنا تھا اسرائیل مسلسل روڑے اٹکا رہا ہے اور ان کا بنیادی مقصد وقت کو ضائع کرنا ہے وہ فلسطینیوں کو کسی قسم کی اہمیت دینے کے قائل نہیں ہیں۔
خالد مشعل نے مصر کی ثالثی میں اسرائلی حکام سے بالواسطہ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسرائیلی حکام ابھی تک صرف ڈرامہ بازی،فریبکاری اور بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ فلسطینیوں کے مطالبات پر غور کرنے کے لئے تیار نظر نہیں آرہے ہیں.
.......
/169