اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے شام کے مغربي شہر حماہ کے مضافات اور المہارہ شہر کے درميان ميں واقع اہم علاقوں کو دہشت گردوں سے واپس لے ليا ہے-
اس درميان شام کے دفاعي امور کے ماہر علي مقصود نے فارس نيوزايجنسي سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ کو شامي فوج کي مسلسل پيشقدمي پر شديد تشويش ہے-
انہوں نے کہا کہ بلاشبہہ دمشق کے بين الاقوامي ہوائي اڈے پر قبضہ کرنے کے لئے آس پاس کے علاقے کے محاصرے کو توڑنے کي دہشت گردوں کي کوششيں ناکام ہوں گي -
انہوں نے کہا کہ شامي فوج کي اسٹريٹيجي ہے کہ وہ مرکزي اور اصلي علاقوں ميں پوري طرح سے امن بحال کرنے کے بعد ملک کے ديگر اسٹريٹيجک علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرے -
.......
/169