اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داؤد شہاب نے آج المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران اس بات پر تاکید کی کہ فلسطینی وفد قاہرہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لۓ اپنے مطالبات سے پسپائی اختیار نہیں کرے گي۔ داؤد شہاب نے مزید کہاکہ جارحیت کا خاتمہ اور غزہ پٹی کا محاصرہ دو ایسے امور ہیں کہ فلسطینی استقامت جن کو قاہرہ مذاکرات میں نظر انداز نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ فلسطینی اور صیہونی وفود نے کل پیر کے دن سے غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کے خاتمے کے لۓ بالواسطہ مذاکرات شروع کۓ ہیں۔ فلسطین کی اسلامی مزاحتی تحریک حماس اور صیہونی حکومت نے کل سے مزید مذاکرات کا راستہ ہموار کرنے کے مقصد سے مزید بہتّر گھنٹوں کی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے آٹھ جولائي سے شروع ہونے والے حملوں میں اب تک ایک ہزار نو سو چوالیس فلسطینی شہید اور تقریبا دس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
.......
/169