اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشن کے ترجمان سعد معن نے بغداد میں فوج کے خصوصی دستوں کی تعیناتی اور دارالحکومت کے بعض علاقوں کے بند کۓ جانے پر مبنی رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بغداد میں حفاظتی تدابیر دارالحکومت اور اس میں رہنے والوں کی سیکورٹی کے پیش نظر اختیار کی گئی ہیں اور سیکورٹی فورسز اپنے فرائض پر عمل کرتی ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے شہری صالح القشیر المعروف ابوعاصم الجزراوی نے الانبار میں عراقی فوج کے خلاف داعش کی دہشتگردانہ کارروائی سے قبل ہی خود کو ایک دہشتگردانہ حملے میں دھماکے سے اڑا لیا ہے۔
.......
/169