اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی پولیس نے اس مظاہرے پر پابندی لگا رکھی تھی لیکن اس کے باوجود سیکڑوں اسرائيلیوں نے تل ابیب میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف جلوس نکالا۔ اس جلوس کے موقع پر "اب امن تحریک " کے کارکنوں نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ "اجتماعی قتل عام کا سلسلہ بند کرو اور محاصرہ ختم کرو"، "اب امن تحریک " نے اس سے قبل تل ابیب میں مظاہرے کی اپیل کی تھی تاکہ اسرائيل سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ اپنی روش تبدیل کر کے اپنے سیاسی عمل کا آغاز کرے۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے بعد دنیاکے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں.
.......
/169