اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے ساتھ یعنی آٹھ جولائی سے لیکر آج تک صہیونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے 21 فلسطینوں کو شہید کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار بھی کیا گيا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ پر صہیونی حکومت کے حملے میں دو ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ دس سے زیادہ زخمی ہیں۔ فلسطینی شہداء میں 468 بچے جبکہ 234 خواتین بھی ہیں۔
.......
/169