اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم نوری مالکی، اس ملک کے صدر کے خلاف آئین کی خلاف ورزی کے باعث مقدمہ دائر کریں گے۔ عراقی وزيراعظم نے کہا ہے کہ چونکہ اس ملک کے صدر نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے آئين کو پامال کیا ہے اس لئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ نوری مالکی نے کہا کہ وہ عراق کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سے معینہ مدت دس اگست تک نئے وزیراعظم کا تعین نہ کر سکنے کے باعث صدر فواد معصوم کے خلاف فیڈرل عدالت میں کیس دائرکریں گے۔ واضح رہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات میں نوری مالکی کے زيرقیادت قانون اتحاد، الائنس سب سے زیادہ سیٹیں لانے میں کامیاب رہا ہے۔نوری مالکی نے کہا کہ وہ تیسرے دور کے لئے وزیراعظم کے انتخابات میں شرکت نہ کرنے کے لئے پڑنے والے دباؤ کے سامنےگھٹنے نہيں ٹیکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲