10 اگست 2014 - 17:41
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف آپريشن

شام ميں فوج کے مقابلے ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کو مسلسل پسپائي کا سامنا ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کئي محاذوں پر دہشت گردوں کے خلاف فوج کي جنگ شدت اختيار کرگئي ہے - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے داعش ، جبہہ النصرہ اور ديگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامي فوج نے اپنے حملے تيز کرديئے ہيں -

اس درميان تکفيري دہشت گردوں نے شام کے اہم شہروں کي جانب پيشقدمي کرنے ميں ناکام ہونے کے بعد درعا دمشق اور سويدا کو ملاني والي شاہراہوں کو کاٹ دينے کي کوشش کي ليکن فوج نے ان کي اس کوشش کو پوري طرح ناکام بناديا -

ايک اور رپورٹ کے مطابق شامي فوج اور ديگر عوامي مسلح گروہ حماہ ميں داخل ہوگئے ہيں جہاں دہشت گردوں سے ان کي شديد جنگ ہوئي ہے -
دوسري جانب شامي فوج نے حلب کےخان طوما علاقے ميں شاندارپيشقدمي کي اور اس نے کئي راستوں کو کھول ديا ہے
.......

/169