10 اگست 2014 - 14:01
پاکستان کے حالات خراب ہونے کا خدشہ

عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان اور حکومت کے درمیان کوئي معاملہ نہیں ہوتا ہے تو آنے والے دنوں میں پاکستان کے سیاسی حالات خراب ہوسکتے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان اور حکومت کے درمیان کوئي معاملہ نہیں ہوتا ہے تو آنے والے دنوں میں پاکستان کے سیاسی حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو حکومت سے بات کرنی چاہیے تا کہ اس بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاملہ سیاس طریقے سے حل نہيں ہوا تو فوج کردار ادا کرسکتی ہے جوکہ جمہوری عمل کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا پاکستان کے سیاستدان جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو لانگ مارچ کی باتیں کرتے ہیں اور جب حکومت میں ہوتے ہیں تولانگ مارچ کرنے کی اجازت نہیں دیتے ۔ میاں نواز شریف نے دوہزار نو میں ججز کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کیا تھا لیکن اب عمران خان کو اپنے مطالبات کے لئے لانگ مارچ کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲