10 اگست 2014 - 13:19
طاہرالقادری کی گرفتاری کاامکان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس میں خونی تصادم کے دوران فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک کے مشتعل کارکنوں کے تشدد اور لاہور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ گوجرانوالہ میں 55 اہلکار زخمی ہوئے ، کئی کارکنوں کو بھی زخم آئے ، گوجرہ اور خوشاب کے تھانوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لئے گئے ہیں۔ خوشاب اور گوجرہ میں عوامی تحریک کے 35 نامزد اور 500 نامعلوم کارکنوں کیخلاف تھانے پر دھاوا بولنے، سرکاری گاڑی اور ریکارڈ جلانے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے کہا ہےکہ حکومت آج کسی بھی وقت منہاج القرآن سیکریٹریٹ پرحملہ کردےگی، حکومت سیکریٹریٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور طاہر القادری کو گرفتار کرنے کامنصوبہ بنایاگیاہے۔ طاہرالقادری کی گرفتاری کیلئے کمانڈوز اتارنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صدرعوامی تحریک رحیق عباسی نے کہا کہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ پرحملہ کیا گیا تو اس کے برے نتائج سامنے آئيں گے۔

.......

/169