6 اگست 2014 - 15:27
داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوائي حملے

عراقي ذرائع نے خبردي ہے کہ صوبہ نينوا کے شہر سنجار ميں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہونےوالے ہوائي حملےميں دوسوبياسي دہشت گرد ہلاک اور زخمي ہوگئےہيں -

ابنا: العالم نے عراقي ذرائع کے حوالے سے خبردي ہے کہ عراقي فضائيہ نے سنجار ميں داعش کے ٹھکانوں پر بمباري کي جس کے نتيجے ميں دوسوبياسي دہشت گرد ہلاک اور زخمي ہوگئے-

سنجار شہر عراق کے صوبہ نينوا ميں عراق اور شام کي سرحد کے قريب واقع ہے -

ادھر صوبہ دھوک ميں عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ کرد مليشيا پيشمرگان نے سنجار شہر کے مرکز اور ربيعہ کے علاقوں پر کنٹرول کرليا ہے -

صوبہ الانبار ميں بھي ايک سيکورٹي عہديدار کا کہنا ہے کہ الرمادي شہر کے مشرق ميں فوج اور دہشت گردوں کے درميان شديد لڑائي ہوئي ہے جس کےدوران بيس دہشت گرد ہلاک ہوگئے -

اس درميان عراقي کردستان کي مقامي انتظاميہ کے سربراہ مسعود بارزاني نے عراقي وزيراعظم نوري مالکي کو ايک خط لکھ کر ان سے باضابطہ طور پر معافي مانگي ہے -

پريس ٹي وي کے مطابق مسعود بارزاني نے اس خط ميں لکھا ہے کہ وہ عراق کي وفاقي حکومت سے اپنے اختلافات حل کرنا چاہتے ہيں -

کرد مليشيا نے داعش کے ساتھ عراقي فوج کي جنگ کے شروع ہوتے ہي کرکوک شہر پر کنٹرول کرليا تھا-

اس کے بعد عراقي کردستان کي مقامي انتظاميہ کے سربراہ مسعود بارزاني نے کہا تھا کہ وہ تيل سے مالامال علاقے کرکوک کو اب بغداد کي مرکزي حکومت کو واپس نہيں کريں گے -

عراقي کردستان کي مقامي انتظاميہ کے سربراہ بارزاني نے اپنے تازہ ترين خط ميں بغداد کي مرکزي حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو جلد سے جلد بحال کرنے کي درخواست کي ہے -
اس سے پہلے عراقي وزيراعظم نوري مالکي نے پير کو عراقي فضائيہ کو حکم ديا تھا کہ وہ شمالي عراق ميں داعش کے خلاف کرد مليشيا پيشمرگان کي کاروائيوں ميں کرد مليشيا کا ساتھ دے -
.......

/169