6 اگست 2014 - 14:07
فلسطين کي فتح کا اعلان - اسرائيل کا شکست کا اعتراف

فلسطين کے مزاحمتي گروہوں نے غزہ کي جنگ ميں اپني فتح کا اعلان کرديا -

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ سے اسرائيلي فوج کي پسپائي کے بعد فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس  اور جہاد اسلامي نے صہيوني حکومت کے مقابلے ميں اپني فتح کا اعلان کرديا -

حماس کے ترجمان سامي ابوزہري نے کہا ہے کہ اسرائيلي حکومت کو غزہ کي جنگ ميں سوفيصد ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مزاحمتي گروہ بدستوراستقامت و پامردي کي توانائي رکھتے ہيں -

 حماس کے فوجي  بازو عزالدين قسام بريگيڈ نے اعلان کيا ہے کہ جنگ اور لڑائياں جاري ہيں اور اسرائيل کا رويہ اور اقدام جنگ کا راستہ متعين کرے گا اور فلسطيني گروہ ہميشہ دفاع کے لئے تيار ہيں-

اس درميان غزہ ميں فلسطين کے محمکہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائيل کے انتيس روز تک جاري رہنے والے وحشيانہ حملوں ميں اٹھارہ سو ستاون فلسطيني شہيد اور نوہزار پانچ سو سڑسٹھ ديگر زخمي ہوئے ہيں -

 غزہ ميں فلسطين کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ شہيد ہونےوالے فلسطينيوں ميں چار سو تيس بچے، دوسو تينتاليس خواتين اور پچہتر سن رسيدہ افراد شامل ہيں -

 محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخميوں ميں بھي دوہزار آٹھ سو اٹھہتر بچے ايک ہزار آٹھ سو چون خواتين اور تين سو چوہتر سن رسيد افراد شامل ہيں -

ان کا کہنا ہے کہ اس  عرصے ميں صہيوني فوجيوں کے حملے ميں اکيس ڈاکٹر نرسيں اور ميڈيکل کے شعبے سے تعلق رکھنےوالے افراد بھي زخميوں کا علاج کرتے وقت ، اسپتالوں پرحملوں کے دوران شہيد ہوئے ہيں -

.......

/169