5 اگست 2014 - 12:26
غزہ پر لندن کی پالیسی، رکن پارلیمنٹ کا استعفیٰ

برطانیہ میں جونیئر وزیر برائے خارجہ امور نے غزہ کے تعلق سے لندن کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دیدیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں جونیئر وزیر برائے خارجہ امور نے غزہ کے تعلق سے لندن کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دیدیا ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعیدہ وارثی نے غزہ پر لندن حکومت کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔ سعیدہ وارثی پہلی مسلمان خاتوں تھیں جنہیں دوہزار سات میں قدامت پسند پارٹی کی شیڈو کابینہ میں وزیر سماجی یکجہتی بنایا گيا تھا اور اسکے بعد انہیں لبرل ڈیموکریٹ اور قدامت پسند پارٹیوں کی مخلوظ حکومت میں باقاعدہ وزیر بنایا گیا تھا محترمہ وارثی پاکستانی نژاد برطانوی ہیں جو سن انیس سو اکہتر میں برطانیہ میں پیدا ہوئي تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲