اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خارجہ امور کے سربراہ نے علامہ شہید عارف الحسینی کی شخصیت کو عالم اسلام کی منفرد شخصیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید علامہ عارف الحسینی امام خمینی رح کے سچے پیرو کار تھے اور انہوں نے آپکی تعلیمات کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ علامہ شفقت شیرازی نے امت مسلمہ کے لئے علامہ شہید عارف حسینی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسینی نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سنی شیعہ اختلافات پھیلانے کی اسلام دشمنوں کی سازشوں کو اپنی شہادت سے ناکام بنادیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے علامہ شہید عارف حسینی کی چھبیسویں برسی کی مناسبت سے مزید کہا کہ علامہ شہید عارف حسینی کو آج ہم سے جدا ہوئے چھبیس برس ہوگئے ہیں لیکن ان کی شخصیت اور علم و تقوی کا ا ثر اب بھی معاشرے پر باقی ہے۔ علاقہ شفقت شیرازی نے شہید عارف الحسینی کی طرف سے عالمی سامراج کے خلاف اپنائے گئے موقف کو حقیقی اسلام کی ترجمانی قراردیتےہوئے ک ہا کہ شہید عارف الحسینی نے پاکستانی معاشرے کو امریکی سامراج کی اسلام دشمن سازشوں کو بے نقاب کیا اور امت مسلمہ کو باہمی تفرقہ ختم کرکے اتحاد و ووحدت کی دعوت دی تا کہ امریکہ جیسے مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ قابل ذکر ہے علامہ شہید عارف حسینی کو عالمی سامراج کے تکفیری ایجنٹوں نے انیس سو اٹھاسی میں نماز صبح کے بعد ان کے مدرسے میں شہید کردیا تھا۔ ان کا مدرسہ پشاور میں واقع ہے ۔
.....
/169