اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے عراق میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اتوار کو انھوں نے خانہ جنگی کا شکار ملک کے سب سے بڑے ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ ان کے ساتھ لڑائی کے بعد کرد سکیورٹی فورسز کے اہلکار تیل کے ایک کنویں اور دو قصبوں کو خالی کرکے چلے گئے ہیں۔
درایں اثناء داعش کے دہشتگردوں نے شمالی عراق میں دوقصبوں زمار اور سنجار سے کرد سکیورٹی فورسز کو لڑائی کے بعد نکال باہر کیا ہے اور ان دونوں قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔زمار اور سنجار شمالی شہر موصل اور خودمختارشمالی علاقے کردستان کے نزدیک واقع ہیں۔
قبل ازیں داعش کے دہشتگردوں نے کرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے بعد زمار کے نزدیک واقع تیل کے ایک کنویں پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔
.......
/169