4 اگست 2014 - 10:08
بان کی مون نے اقوام متحدہ کے اسکول پر حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے رفح میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے کہا کہ یہ حملہ انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ایک مثال ہے جو طرفین کو عام شہریوں، اقوام متحدہ کے کارکنوں اور اموال نیز دوسری غیرفوجی تنصیبات کی حفاظت کا پابند بناتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے بیان میں آیا ہے کہ ان عمارتوں کے محل وقوع کی اسرائیل کو بارہا اطلاع دی جاچکی ہے اور اس حملے، اورانسانی حقوق کی دوسری خلاف ورزیوں کی تحقیقات ہونی چاہئے اور اس کے ذمہ داروں کو جواب دہ ہوناچاہئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے عالمی دبائو کو نظر انداز کرتے ہوئے رفح میں ایک بار پھر اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی ہے ، تازہ حملوں میں کم سے کم چالیس فلسطینی شہید اور دو سو زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲