3 اگست 2014 - 18:23
عراق میں فوجی کاروائی،  40 تکفیری ہلاک

صوبہ بابل پر عراقی فوج کے حملوں میں چالیس تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ بابل پر عراقی فوج کے حملوں میں چالیس تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ السومریہ نیوز کے مطابق عراقی فوج نے آج صوبہ بابل کے شمالی علاقون پر متعدد مرتبہ بمباری کی ہے جس میں داعش کے چالیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبہ انبار میں بھی فوج اور پولیس نے قبائلیوں کی حمایت سے دہشتگردوں کے مرکزی دفتر اور متعدد ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ واضح رہے عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کی فوجی اور مالی حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲