3 اگست 2014 - 15:40
اسرائیل اپنی تباہی کے دہانے پر

حماس کي فوجي شاخ عزالدين قسام بريگيڈ اور جہاد اسلامي فلسطين سے وابستہ القدس بريگيڈ نے اسرا‏ئيل کے اہم فوجي مراکز پر مشترکہ طور پر انتہائي کامياب حملے کئے ہيں-

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عزالدين قسام اور القدس بريگيڈ نے اپني مشترکہ کاروائي ميں غزہ کے ايک گھر ميں تعينات صيہوني فوج کے ايک دستے کو مکمل طور سے تہس نہس کرديا ہے - دريں اثنا حماس نے اپنے ايک بيان ميں صيہوني حکومت کے مرکز تل ابيب پر سو سے زائد راکٹ فا‏ئر کئے جانے کي خبر دي ہے-

البتہ ان حملوں ميں صيہوني حکومت کو پہنچنے والے جاني اور مالي نقصان کے بارے ميں کوئي اطلاع موصول نہيں ہوئي ہے- عزالدين قسام بريگيڈ نے اتوار کي صبح جاري ہونے والے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے غزہ پر صيہوني جارحيت کے آغاز سے اب تک تل ابيب پر ايک سو سولہ راکٹ فائر کئے ہيں-
فلسطيني ذرائع نے حال ہي ميں ايسے اينفو گرافک جاري کئے ہيں جن ميں اسرائيلي فوج کي بري ، بحري اور ہوائي فوج کے اڈوں اور صيہونيوں کے ايٹمي مراکز کي ايک مخصوص علامت کے ذريعے نشاندہي کي گئي ہے کہ جنہيں استقامتي تحريک کے جوانوں نے اپنے راکٹوں کا نشانہ بنا يا ہے –
فلسطيني استقامتي تحريک کے جوانوں نے جن دو اہم مراکز کو نشانہ بنايا ہے ان ميں سے ايک غزہ کے مشرق ميں واقع ڈيمونا کا ايٹمي پلانٹ ہے اور دوسرا ‏غزہ کے شمال ميں عليبون سے موسوم ايٹمي مرکز ہے –

ان دو انتہائي حساس مراکز کو راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے پر تل ابيب کے حکام حيرت ميں پڑ گئے ہيں-
تل ابيب ميں فوجي ہيڈ کواٹر پر حملہ غزہ کي جنگ ميں فلسطيني استقامتي تحريک کے جوانوں کا ايک اور بڑا ہدف تھا کہ جسے مجاہدين کي ايک بڑي اور کامياب کاروائي قرار ديا جارہا ہے-

.......

/169