اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت خالی قرار دی گئی نشستوں پر 60 روز میں انتخابات کے انعقاد کے پابند ہیں۔ گزشتہ برس الیکشن کمیشن نے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اہتمام کیا۔
اگر کسی جماعت کے ارکان نے استعفیٰ دیا تو قانون کے مطابق ان نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے واضح رہے کہ 4 اگست کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے آشن پر بھی غور کیا جائے گا۔
.......
/169