اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کےلئے ہنگامی بنیاد پر امداد کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کے لیے امداد کی فراہمی کے حق میں 395 جبکہ مخالفت میں صرف 8ووٹ آئے۔ امدادی رقم اسرائیل کے آئرن ڈوم انٹرسیپٹرمیزائلوں کیلئے استعمال کی جائے گی جن میں سے بیشتر گزشتہ تین ہفتوں کے دوران غزہ سے آنے والے راکٹوں کو گرانے کیلئے استعمال ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کو یہ امدادی رقم ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔

.....
/169