اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران سے شائع ہونے والے روزنامہ رسالت کے مدیر نے کہا ہے کہ داعش دہشتگردگروہ کو وہائٹ ہاؤس اور مغربی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔ روزنامہ رسالت کے مدیر محمد کاظم انبارلوئی نے آج اس اخبار میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ امریکہ، یورپ اور عالمی صیہونیزم نے داعش دہشتگردگروہ کی حمایت اور اسے مضبوط بنانے کےلئے انسانی حقوق کے تمام اصولوں کو پامال کردیا ہے۔ محمد کاظم انبارلوئی نے لکھا ہے کہ ان حالات میں وائٹ ہاؤس اورمغربی ممالک، شام اورعراق میں عیسائیوں پر ہونے والے مظالم کوبھی نظرانداز کررہے ہیں۔ روزنامہ رسالت کے مدیر کے بقول سعودی عرب اور دوسری رجعت پسند عرب حکومتوں کے پیٹرو ڈالر بھی داعش اور دوسرے تکفیری گروہوں کے خزانے میں پہنچ رہے ہيں۔انبارلوئی نے کہا کہ تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرنے کا موثراور نتیجہ خيزطریقہ کار عالم اسلام میں بیداری اسلامی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲