اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی مسلح افواج کے نئے سربراہ نے پاکستان کو خبردار کیا ہے، اگر پاکستان نے اپنے اشتعال انگیز اقدامات منجملہ ہندوستانی فوجیوں کے سرقلم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے ہندوستان کی فوج کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج کے سربراہ جنرل دلبر سوھاگ نے کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کی جانب سے ہر قسم کے اشتعال انگیز اقدام کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہندوستان کی فوج اس حوالے سے مکمل طور پر آمادہ ہے۔ ہندوستان کی مسلح افواج کے سربراہ کا یہ بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے کہ جنوری 2013 میں کنٹرول لائن پر دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشیں ملی تھیں جن میں سے ایک کے سر کو کاٹا گیا تھا جبکہ دوسرے کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ہندوستان نے الزام لگایا تھا کہ یہ کارروائی پاکستانی فوج کی طرف سے انجام دی گئی ہے جبکہ پاکستان نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا اور اس حوالے سے تحقیقیات کا مطالبہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲