31 جولائی 2014 - 14:26
امریکی ہتھیاروں کے گودام صہیونی حکومت کے اختیار میں

غزہ میں ظالمانہ محاصرے کے شکار فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی واشنگٹن نے صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کے گوداموں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے آج اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے اسلحہ کے ان گوداموں میں میزائل، بگتر بند گاڑیاں اور  گولہ بارود موجود ہے کہ جو گذشتہ ہفتے صہیونی حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اسلحے کے یہ گودام مقبوضہ فلسطین میں کسی خفیہ مقام پر موجود ہیں۔ دوسری جانب امریکی کانگریس اپنے ایک علیحدہ اقدام میں ایک بل کی منظوری کی کوشش میں ہے کہ جس کے ذریعے امریکی حکومت کو یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ کئی سو میلین ڈالر کی رقم اسرائیل کی حکومت کے حوالے کرے تاکہ وہ اپنے میزائل سسٹم کی تقویت کرسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲