31 جولائی 2014 - 13:08
ترکی کے کردوں نے حکومت کو دی دھمکی

ترکی میں کردوں کی جمہوری ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے اگر ترک حکومت نے کردوں کو مساوات اور پرامن بقائے باہمی کے حقوق سے محروم رکھا تو وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہونگے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی میں کردوں کی جمہوری ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے اگر ترک حکومت نے کردوں کو مساوات اور پرامن بقائے باہمی کے حقوق سے محروم رکھا تو وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہونگے۔ کرد پریس کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین دمیر تاش نے استنبول میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد کہا کہ ترکی میں زندگي گذارنے والے کرد یہ چاہتے ہیں کہ وہ دیگر ترک باشندوں کے ہمراہ پرامن زندگي گذاریں لیکن اگر انہیں یہ حق نہ ملا تو وہ اپنا حق لینے اٹھ کھڑے ہونگے۔ صلاح الدین دمیر تاش ترکی میں صدارتی انتخابات میں پی کے کے تنطیم کے حامی گروہوں کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔ دمیر تاش نے کہا کہ ترکی میں کردوں کے لئے تین بنیادی حقوق نہایت اہمیت رکھتے ہیں اور ان میں مادری زبان میں تعلیم نہایت ہی اہمیت کا حامل حق ہے اور کردوں کو یہ حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر ہماری برادرانہ اور امن پسند تجویزیں مسترد کی گئيں تو اور ہمیں غیر شمار کیا گيا تو ہمیں اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ واضح رہے ترکی میں بیس ملین کرد بستے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲