30 جولائی 2014 - 14:31
تکفیری دہشتگرد خواتین کا جنسی استحصال کررہے ہیں

ضمیر عالم نامی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہےکہ عراق اور شام میں تکفیری دہشتگرد خواتین کا جنسی استحصال کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جیمز جیننگز نے پریس ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہےکہ عراق اور شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد جن علاقوں پر قابض ہوتے ہیں وہاں خواتین کا جنسی استحصال کرنا شروع کردیتے ہیں اور انہوں نے اسے اپنے دہشتگردی کا ایک حصہ بنالیا ہے۔ جیمز جیننگز نے عراق اور شام میں خواتین کے جنسی استحصال کو المناک روش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے تکفیری عناصر کو عراق اور شام میں کبھی بھی دینی لحاظ سے تسلیم نہيں کیا گيا ہے۔ داعش تکفیریوں نے خواتین کا باقاعدہ جنسی استحصال کرنے کےلئے شام کے شہر حلب میں مراکز قائم رکھے ہیں جہاں خواتین کو اغوا کرکے لایا جاتا ہے۔ واضح رہے داعش تکفیری دہشتگردوں کو سب سے زیادہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲