ابنا: دہشتگرد تکفیری گروہ بوکوحرام کے عناصر نے نائیجیریا کی سرحد کے قریب کیمرون کے نائب وزیراعظم کے گھر پر حملہ کر کے ان کی بیوی کو اغواء کرلیا ہے۔ کیمرون کے اطلاعات و نشریات اور اس ملک کی کابینہ کے ترجمان عیسی تشیروما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوکوحرام گروہ سے وابستہ عناصر نے کیمرون کے شمال میں واقع چھوٹے سے شہر کولوفاٹا میں کیمرون کے نائب وزیر اعظم عماد ئو علی کے گھر پر حملہ کر کے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد نائب وزیر اعظم کی بیوی کو اغواء کر لیا ہے۔ کیمرون کی کابینہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشتگرد تکفیری گروہ بوکوحرام کے عناصر نے ایک مقامی مذہبی رہنما سینی بوکار لامین کے گھر پر حملہ کر کے ان بھی اغواء کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کیمرون کی ایک فوجی عدالت نے گذشتہ روز بوکوحرام گروہ سے وابستہ 14 افراد دس سے بیس سال کی قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کیمرون کے نائب وزیر اعظم کی اہلیہ کا اغواء بھی بوکو حرام کی انتقامی کارروائی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
.......
/169