27 جولائی 2014 - 13:19
علی شمخانی کا فلسطینی رہنماوں سے رابطہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین اور تحریک حماس کے سربراہوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

ابنا: علی شمخانی نے اس گفتگو میں ان دونون رہنماوں سے کہا ہےکہ ایران کی ملت اور حکومت بھرپور طرح سے ملت فلسطین اور اس کی مزاحمت کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار غزہ پر جارحیت میں صیہونی حکومت کو شکست ہوگي اور ملت فلسطین کو کامیابی ملے گي۔ علی شمخانی نے کہا کہ ملت فلسطین کی استقامت سے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن یعنی صیہونی حکومت کا چہرہ کھل کرسامنے آگیا اور صیہونی حکومت کے پٹھو تکفیری دہشتگردوں کو بھی ناکامی سے دوچار کردیا جو عالم اسلام میں اختلافات پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ رمضان عبداللہ اور خالد مشعل نے ملت فلسطین کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا اورکہا یہ ملت فلسطین کی استقامت جاری رہے گي۔

.......

/169