26 جولائی 2014 - 10:52
نایجیریا؛ عالمی یوم القدس پر خونی مظاہرہ، شیعہ رہنما کی تین بیٹوں سمیت 24 شیعوں کی شہادت+ تصاویر

سکیورٹی اہلکاروں نے یوم القدس کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کر کے ۲۴ شیعوں کو شہید جبکہ ۴۰ کو زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کی ریاست کاڈونا کے شہر زاریا میں جمعۃ الوداع کی نماز کے بعد فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے یوم القدس کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کر کے ۲۴ شیعوں کو شہید جبکہ ۴۰ کو زخمی کر دیا ہے۔
شہید ہونے والوں میں نائجیریا کے شیعہ رہنما ’’شیخ ابراہیم زکزاکی‘‘ کے تین بیٹے بھی شامل ہیں جن کا نام محمد، احمد اور حمید تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق محمد زکزاکی کو مظاہرے کے دوران شہید کر دیا جبکہ ان کے دیگر دو بیٹوں کو سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد شہید کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی یوم القدس کے موقع پر نائجیریا کے ۱۰ شہروں میں مظاہرے کئے گئے لیکن صرف زاریا شہر میں سکیورٹی دستوں نے مظاہرین پر حملہ کیا اور ۲۴ شیعہ روزہ داروں شہید کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲