اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے وابستہ اخبار البلاد، حضرت امام زمانہ (عج) کی توہین کے خلاف بحرینی عوام کے وسیع احتجاج کے باعث معذرت خواہی پر مجبور ہوگیا ۔ مرآۃ البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اخبار البلاد نے اس ملک کے شیعہ عقیدے کے خلاف اپنی توہین آمیز رپورٹ شائع کرنے پر بحرینی علماء اور عوام کے وسیع احتجاج کے بعد آج اپنے پہلے صفحے پر تمام احتجاج کرنے والوں سے معذرت خواہی کی ہے ۔ واضح رہے کہ بحرینی عوام نے آل خلیفہ سے وابستہ اخبار ميں شیعوں کے بارہویں امام حضرت امام زمانہ (عج) کی توہین کی تھی جس پر بحرینی عوام، آل خلیفہ حکومت سے اس اخبار کے ایڈیٹر اور اس توہین آمیز مضمون کے مصنف کو سزا ديئے جانے کامطالبہ کررہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲