24 جولائی 2014 - 15:20
3000 رپورٹرز یوم القدس کی کوریج کریں گے

ایران میں تین ہزار سے زائد اخباری رپورٹر یوم القدس کے مختلف پروگراموں کی کوریج کریں گے۔

ابنا: ایران کی وزارت ثقافت کے شعبہ زرائح ابلاغ کے ڈائریکٹر محمد منصور کوشش نے بتایا ہے کہ انیس مختلف ممالک کے ایک سو دس رپورٹر اور کیمرہ مین ایران میں یوم القدس کے جلوسوں اور دیگر پروگراموں کی کوریج کریں گے اور اس پروگرام کی خبریں اور تصاویر اپنے زرائع ابلاغ اور سامعین اور ناظرین تک پہنچائیں گے ۔ غیر ملکی صحافیوں، کیمرہ مینوں اور رپورٹروں میں اسپین،اسٹریلیا،افغانستان،جرمنی۔امریکہ،جاپان،فرانس ،برطانیہ سمیت دیگر کئی ملکوں کے نمائندے شامل ہیں۔ اسلامی جمہوریہ سمیت دنیا بھر میں کل جمعتہ الوداع کے موقع پر دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف عظیم الشان مظاہرے کئے جائیں گے ۔

.......

/169