ابنا: رپورٹ کے مطابق میجرجنرل حسن فیروزآبادی نے آج غزہ کی صورتحال اور صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کے بارے میں کہا کہ اگرچہ ان دنوں صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر وحشیانہ حملے کۓ اور ان حملوں میں مختلف طرح کے ممنوعہ ہتھیار بھی استعمال کۓ اور اس حکومت نے مساجد، گھروں اور ہسپتالوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا لیکن اس کے باوجود استقامت کی طاقت کے سامنے صیہونی بوکھلائے ہوئے ہیں۔ حسن فیروزآبادی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف انجام دیۓ جانے والے اقدامات سے صیہونیوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے کہا کہ فلسطین کی استقامت صرف اپنی شرائط تسلیم کۓ جانے کی صورت میں ہی جنگ بندی پر تیار ہوگی اور جب تک جنگ بند نہیں ہوتی اس وقت تک فلسطینی مجاہدین فلسطینی بچوں اور خواتین کے خون کا انتقام لیتے رہیں گے۔
.......
/169